دنیا بھر میں ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد منظور کر لی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کی رقم کو گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا، منصوبے کےتحت گلیشیئرزسے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔
ایشیائی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
اعلامیے میں بتایا گیا کہ امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، منصوبہ ایشیائی بینک کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق یہ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک کی قیادت میں پاکستان سمیت 9 ممالک میں شروع ہو گا، اس منصوبے کا مقصد گلیشیئر پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی اور زراعت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار دے دیا
مزید بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی آئندہ 10 برس میں منصوبوں پر 3.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، منصوبے کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی ذخیرہ اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔
