واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر قبضے کا منصوبہ امن عمل کیلئے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ اسرائیل اس منصوبے پر عملی طور پر عمل کرے گا، انہوں نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا (UNRWA) پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دراصل حماس کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے، جس کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
جاپان کی نئی خاتون وزیر اعظم کے لیے ریچھ چیلنج بن گئے
امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ حماس کو مستقبل میں غزہ کی حکومت کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ اس کی پالیسی اور اقدامات امن کے منافی ہیں۔
ان کے مطابق غزہ ٹاسک فورس صرف ان ممالک پر مشتمل ہوگی جن پراسرائیل کو اطمینان اوراعتماد ہو۔
مارکو روبیو نے مزید بتایا کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور امریکہ اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔