گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنام سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا تحاد محبت یا شوق نہیں مجبوری ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ مل کر کام نہیں کریں گے تو ملک کا نقصان ہو گا ، دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہتیں لیکن چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔
سلیم حیدر نے کہا کہ حکومتی اتحاد سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، ملک میں 3 سیاسی جماعتیں ہیں، کسی 2 کو مل کر تو ملک چلانا تھا۔
مزید پڑھیں:جہیز سیلاب میں بہہ جانے پر9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری گورنر پنجاب نے لے لی
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے کارکن اکٹھے نہیں ہو سکتے، خیبر پختونخوا کے حقوق ڈنڈا اٹھا کر نہیں لیے جا سکتے، خیبر پختونخوا کو حقوق لینے کیلئے بات چیت کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والا معاہدہ میں نے نہیں دیکھا، مریم نواز ہماری بہن ہے، اسے غصہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ حالیہ دنوں جو بیان بازی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔
سیاسی لوگوں کو سیاسی طور پر ڈیل کرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہئے۔ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے تو قیامت نہیں آئےگی، ہم نظام کو اچھے طریقے سے چلانے کے خواہاں ہیں۔
پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت جان بوجھ کر پنجاب میں کمزور کیا گیا، سردار سلیم حیدر
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مسائل کے حل کیلئے جرگہ بنائے،اور اپنے تحفظات وفاق کے سامنے رکھے، خیبرپختونخوا حکومت کومعاونت فراہم کرنےکیلئے گورنر ہاؤس کےدروازے کھلےہیں۔
