محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم weather خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش ہونے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں مگر بھائی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، علیمہ خان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے اضلاع اسمو گ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی اسموگ رہنے کا امکان ہے۔
