محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم weather خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
حکومت نے گندم پالیسی کی منظوری دے دی
چترال، دیر،کوہستان اور بالائی سوات میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔
دوسری جانب کراچی میں دن کے وقت گرمی جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب ہو رہا ہے۔
دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے، شبر زیدی کی تجویز
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے دن کے وقت گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع بھی ظاہرکی گئی ہے۔
