ملک میں چاندی کی قیمتیں کیوں بڑھ رہیں؟ وجوہات سامنے آگئیں

silver

ملک میں جہاں روز بروز سونے کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سرخیاں بنتی ہیں، وہیں چاندی(silver) کی قیمت بھی خاموشی سے ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔

کراچی سوسائٹی جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 16 اکتوبر 2025کو فی تولہ چاندی کا ریٹ 5337 روپے ریکارڈ کیا گیا، جب کہ یکم جنوری 2025کو یہی قیمت3350 روپے فی تولہ تھی۔ یعنی صرف دس ماہ میں چاندی تقریباً دو ہزار روپے فی تولہ مہنگی ہو چکی ہے۔

ایسوسی ایشن کے نائب صدرعبدالرزاق چاند کے مطابق گولڈ کے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہونے، چاندی کی بڑھتی طلب اور صنعتی مصنوعات میں اس کے وسیع استعمال نے قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی، سولر پینلز، الیکٹرانکس اور دیگر صنعتی شعبوں میں چاندی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کا براہ راست اثر مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔

بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سلور کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنوری 2025 میں ایک اونس چاندی کی قیمت 28.92 امریکی ڈالر تھی، جوستمبر کے آخر تک بڑھ کر 46 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

عبدالرزاق چاند کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے تین ممالک ،پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں چاندی کی کھپت زیادہ جبکہ پیداوار محدود ہے، یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کا اثر یہاں براہ راست پڑتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات، تجارتی تنازعات اور بینکوں کے جانب سے قیمتی دھاتوں کے ذخائربڑھانے کے رجحان کے باعث چاندی کی قیمتیں آئندہ مہینوں میں بھی بلند رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:سونا مسلسل مہنگا ہونے کے بعد آج کئی ہزار روپے سستا ہو گیا

کورنگی کاز وے کی مٹی میں سونا، سوشل میڈیا پر افواہیں، تلاش کیلئے شہریوں کا رش

 


معاونت
متعلقہ خبریں
WhatsApp