شادی نہ کرنے کا فیصلہ والدہ کی خدمت کے لیے کیا،برکت علی کا انکشاف

barkat ali

معروف کامیڈین برکت علی(barkat ali) نے اپنی نجی زندگی کے ایک اہم فیصلے سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ اپنی بیمار والدہ کی خدمت کے لیے کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران برکت علی نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے اس مرحلے پر ہیں جہاں ان کے لیے والدہ سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ”میرے والد کا کینسر کے باعث انتقال اس وقت ہوا جب میری عمر صرف 14 سال تھی، اس وقت میں اتنا چھوٹا تھا کہ ان کی خدمت نہیں کر سکا۔”

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ،خوف و ہراس پھیل گیا

کامیڈین نے جذباتی انداز میں کہا کہ اب وہ نہیں چاہتے کہ والدہ کی خدمت میں کوئی کمی رہ جائے۔ ان کے مطابق، والدہ گزشتہ 20 برسوں سے بستر پر ہیں، ڈائیلاسز پر ہیں، ان کا وزن زیادہ ہے، اسٹنٹ بھی ڈلا ہوا ہے اور وہ ذیابیطس کی مریضہ ہیں۔

برکت علی نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لیے دو افراد کو ملازم رکھے ہوئے ہیں، لیکن زیادہ تر وقت خود ان کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ’’امی حال ہی میں گر بھی گئی تھیں، شکر ہے زیادہ چوٹ نہیں آئی، میں ہر وقت ان کے آس پاس رہتا ہوں تاکہ انہیں کوئی تکلیف نہ ہو۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں برکت علی نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’امی کہتی ہیں کہ شادی کرلو، تو میں انہیں کہتا ہوں کہ اگر شادی کرلی تو بیوی میں لگ جاؤں گا، پھر آپ کو کون دیکھے گا؟ تو وہ ہنس کر کہتی ہیں، پھر مت کرو۔‘‘

پہلا روزہ کب ہوگا؟ یواے ای کی فلکیاتی انجمن نے ممکنہ تاریخ بتا دی

کامیڈین کے اس انکشاف نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ برکت علی نے ماں کی خدمت کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا مشن بنا کر ایک خوبصورت مثال قائم کی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp