فیاض الحسن چوہان نے دونوں ہاتھ جوڑ کر پوری قوم سے معافی کیوں مانگی؟

fiaz ul hassan chohan

سابق صوبائی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان(fiaz ul hassan chohan) نے قوم سے معافی مانگ لی۔

سابق صوبائی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم  کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے ، اگر بن گئے تو وہ پوری قوم سے معافی مانگیں گے۔

سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی

اب جب کہ سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے تو فیاض الحسن چوہان نے وعدے کے مطابق دونوں ہاتھ جوڑ کر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن(Nadeem Afzal Chan) نے بھی  دعویٰ کیا تھا کہ میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے۔


ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ ان کی پارٹی کا ہے،میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے سہیل آفریدی کا نام تبدیل ہوجائے گا،پی ٹی آئی خود سہیل آفریدی کا نام تبدیل کر ے گی ،اپوزیشن  وزیراعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp