جن لوگوں کی کبھی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی، ایسے افراد کے بارے میں عجیب و غریب نظریہ پروان چڑھ رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک عجیب و غریب نظریہ آن لائن ٹرینڈ بن گیا ہے۔ جس میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ جن افراد کی کبھی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی، وہ یا تو کسی خاص روحانی حفاظت میں ہوتے ہیں یا ان کے کردار میں کچھ خاص ہوتا ہے۔
سائنسی لحاظ سے اس خیال کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ تاہم ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پر یہ سوچ گردش کر رہی ہے کہ اگر کسی کی کبھی ہڈی نہیں ٹوٹی، تو وہ روحانی حفاظت میں ہے۔ اور یہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب وہ شخص ”نیک اعمال” کرتا ہو۔
اس نظریہ کے ثبوت کے طور پر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے ساتھ بہت سارے سنگین حادثات ہوئے ہیں۔ جیسے اونچائی سے گرگئے، ٹریفک حادثہ ہوگیا یا کوئی لڑائی ہوگئی۔ لیکن ان کی کبھی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی۔
میڈیکل سائنس اس نظریے کی ہمیشہ سے انکاری رہی ہے۔ سائنس کے مطابق ہڈی ٹوٹنے کا تعلق نہایت زیادہ حد تک اتفاق، لاپرواہ حرکتیں، پتھر یا چوٹ لگنے سے ہے۔ اگر آپ لوگ کم حادثات کرنے والے ہوں یا خطرناک جگہوں پر کم جائیں تو ہڈی ٹوٹنے کے امکانات کم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی گدھوں نے اپنے نام گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیے
اسی طرح کچھ لوگ جینیاتی طور پر مضبوط ہڈیوں کے مالک ہوتے ہیں۔ مثلاً جن کی ہڈیاں کثیف ہوں، کولیسٹرول، کیلشیم اور وٹامن ڈی کا استعمال اچھا ہو۔ ورزش زیادہ ہو۔ یہ عوامل ہڈیوں کی مضبوطی بڑھاتے ہیں۔

