پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دنانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
دنانیر مبین نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، اب کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اب وہ اپنے فلمی ڈیبیو کی تیاری کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران دنانیر اچانک لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں، انہوں نے فوراً توازن بحال کر کے خود کو سنبھال لیا۔
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈائنا کیٹن انتقال کر گئیں
دنانیر نے سلکی اور چمکدار گاؤن پہنا ہوا تھا، جو ان کے قد کے لحاظ سے کچھ بڑا معلوم ہو رہا تھا۔ وہ پچھلے سال لندن میں ہونے والے ایوارڈز کے دوران بھی گرتے گرتے بچ گئی تھیں۔
واقعے پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ فیشن ڈیزاسٹر ہے! جب قد چھوٹا ہو تو اوور سائز گاؤن اور ہائی ہیلز کیوں پہنتی ہیں؟۔

