محسن نقوی اورطلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ،جوانوں کا حوصلہ بڑھایا

Faizabad

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد (Faizabad)کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔آئی جی اسلام آبادپولیس، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنراور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے تک عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دینے والےاسلام آباد پولیس و فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی،انہوں  نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات ملتوی کردی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو سراہا،انہوں نے نے جوانوں سے کھانے پینے کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں ۔ قانون کی عملداری یقینی بنانے میں آپ کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp