سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے

gas گیس

کراچی: سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع جامشورو کے کوٹری بلاک نمبر ون میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کر دی۔ یہ دریافت برکی ون نامی کنویں کی ڈرلنگ کے دوران عمل میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق پی پی ایل کی جانب سے ڈرلنگ کا آغاز 21 جولائی کو کیا گیا تھا۔ جس کے بعد کنواں 3 ہزار 392 فٹ کی گہرائی تک کھودا گیا جہاں ہائیڈروکاربن کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

کنویں سے ابتدائی طور پر 15 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ اور گیس کے بہاؤ میں بہتری کے لیے ایسڈ اسٹیمولیشن ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ جس کے بعد پیداوار بڑھ کر 55 لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی۔ اس وقت کنواں 460 پاؤنڈ فی مربع انچ سے زائد دباؤ پر گیس فراہم کر رہا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک کے دیگر مقامات پر ممکنہ گیس ذخائر کی تلاش کے لیے بھی تخمینی و تحقیقی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جو پاکستان میں مقامی توانائی کے وسائل کی دریافت کے حوالے سے ایک اور امید افزا پیشرفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر میں 3 ارب ، 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں ، اسٹیٹ بینک

اس سے قبل آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بھی صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp