پشاور: علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوص نیت کے ساتھ کی۔
خیبرپختونخوا کے مستعفیٰ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا استعفیٰ شیئر دیا۔ جس کے ساتھ ایک پیغام میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے قائد کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے میرے لیے یہ اعزاز ہے۔ کہ میں وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔
انہوں نے اپنے دور حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا تو صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی جیسے دو بڑے چیلنجز سے دوچار تھا۔ ڈیڑھ سال کے دوران کابینہ، پارٹی ارکان، بیوروکریسی اور عمران خان کی رہنمائی کے تعاون سے خیبر پختونخوا کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا۔ اور دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ جرات اور عزم کے ساتھ کیا گیا۔
In respectful compliance of the orders of my leader, and Founding Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf, Imran Khan, it is my honour to tender my resignation from the Office of the Chief Minister, Khyber Pakhtunkhwa.
When I took over as Chief Minister, the province was faced with a… pic.twitter.com/b43onAVAby
— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) October 8, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں قومی تعمیر کے کئی بڑے منصوبے شروع کیے گئے۔ جنہیں ایک وقت میں جنگ زدہ علاقہ تصور کیا جاتا تھا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ہر محاذ پر کامیاب رہا۔ مگر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے صوبے کے عوام کی خدمت پوری دیانتداری کے ساتھ کی۔ اور ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔وزارت اعلیٰ چھوڑنے کے بعد عوام کے درمیان جاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، سینیٹر کامران مرتضیٰ کا دعویٰ
علی امین گنڈاپور نے اپنے کابینہ ارکان،صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین اور صوبائی بیوروکریسی کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے گورننس کے مشکل چیلنجز میں ان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام پرعزم الفاظ میں کیا، پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد۔
