کیا آپ روز گھر یا دفتر میں سیڑھیاں چڑھتے ہیں تو سن لیں۔ یہ سادہ سی عادت آپ کی زندگی بچا سکتی ہے۔ جی ہاں سیڑھیاں صرف منزل تک نہیں لے جاتیں، بلکہ یہ عادت آپ کو ہارٹ اٹیک، فالج اور بڑھاپے کی کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔
روزانہ سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہفتے میں صرف 30 منٹ سیڑھیاں چڑھیں۔ اس سے دل اور سانس دونوں مضبوط ہونے لگیں گے۔ امراض قلب کا خطرہ کم ہو گا۔ یہ عادت ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاؤ کرتی ہے۔
سیڑھیاں چڑھنا وزن کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ کیلوریز جلانے کا سب سے سستا اور آسان نسخہ ہے۔ ٹانگوں کے مسلز اسٹیل جیسے مضبوط، ران، پنڈلیاں اور کولے سب کا ورک آؤٹ صرف سیڑھیاں چڑھنے سے ہو جاتا ہے۔
پیٹ اور کمر کے مسلز بھی ٹھیک رہتے ہیں اور کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اور مضبوط جسمانی ڈھانچہ بنتا ہے۔ جسمانی توازن میں بہتری رہتی ہے۔ اور عمر بڑھنے پر بھی چلنے میں تکلیف نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتہ صبح سویرے نہ کرنے سے کیا ہو گا؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
سیڑھیاں چڑھنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اور جسمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طریقے سے پورا جسم فٹ رہتا ہے اور اس سے جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس طریقے سے ہارمونز خارج ہوتے ہیں، موڈخوشگوار ہوتا ہے اور ٹینشن کم ہوتی ہے۔
سیڑھیاں چڑھنا لمبی زندگی کا راز ہے۔ اس سے بیماریاں کم اور خوشگوار زندگی کے سال بڑھ جاتے ہیں۔

