دارالحکومت کے قریب ایک چرچ کی تعمیر کے دوران بڑا حادثہ پیش آیا ہے جس میں تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے۔
ایتھوپیا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ڈھانچہ عارضی طورپرعمارت کو سہارا دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرچ میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری تھیں اوربڑی تعداد میں مزدوروہاں موجود تھے۔
اچانک ڈھانچہ زمین بوس ہو گیا اورکئی افراد ملبے تلے دب گئے، مقامی حکام اورریسکیو ٹیمیں فوری طور پرجائے حادثہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا حفاظتی اقدامات میں غفلت برتی گئی یا نہیں۔
نائجیریا میں کشتی حادثہ، 26 افراد ہلاک
اس المناک واقعے نے پورے علاقے کوسوگوارکردیا ہے جبکہ شہریوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے، حکومتی سطح پرمتاثرین کے لئے امدادی اقدامات پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔
