بھارتی فاسٹ بالر اشانت شرما (eshant sharma) پاکستانیوں کے گن گانے لگے کہتے ہیں پاکستانی لوگ کافی اچھے ہیں، اچھا استقبال کرتے ہیں، اچھا کھانا کھلاتے ہیں۔
بھارتی یوٹیوب چینل کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ماحول تو اب بنا ہے،شروع میں تو ہم لوگ سیریز بھی ساتھ کھیلتے تھے۔
ہم کھیلنے کیلئے پاکستان بھی گئے، وہ برے نہیں اصل میں بہت اچھے انسان ہیں، اچھا استقبال کرتے ہیں، اچھا کھانا کھلاتے ہیں ،ہمیں ان کے ساتھ بہت مزہ آتا تھا۔
پیٹرول اورڈیزل کی فی لٹر اصل قیمت کتنی اورٹیکس کتنا؟
پاکستان کے خلاف میچ میں پریشر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے پہلے پاک بھارت میچ کا پریشر زیادہ ہوتا تھا کیوںکہ بھارتی ٹیم جس پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلتی تھی اس میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر ، شاہد آفریدی ، ثقلین مشتاق ، انضمام الحق جیسے کھلاڑی شامل تھے، یہ سب بڑے کھلاڑی تھے۔
پاکستان کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا آسان طریقہ
یاد رہے کہ 2008 میں پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت اشانت شرما بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
