کراچی: سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ کراچی کے 3 اضلاع کی 5 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جن میں ضلع غربی، شرقی اور کیماڑی شامل ہیں۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے۔ جن میں سے ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان واٹس ایپ لنک پر پیش ، عدالت نے 2 درخواستیں خارج کر دیں
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اور کنٹرول روم نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔
