قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں سابق کپتان بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔
ایک بیان میں سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔
واضح رہے ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ایونٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام ہوئی، جس پر بابر اعظم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ 2025 کیلئےرجسٹریشن مکمل،امتحان26اکتوبر کوہوگا
واضح رہے پاکستان گروپ اے میں 2 میچ جیت کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے ۔
