قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آلِ ثانی کا کہنا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پراسرائیلی حملہ قطرکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے،ہم اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رہنماؤں کویرغمالیوں کی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ہے،اسرائیلی حملے کے وقت ہم ثالثی میں مصروف تھے۔
حملہ اسرائیل کے امن کوششوں کو ناکام بنانے کے عزائم کو بے نقاب کرتا ہے،خونریزی روکنے کے لیے انسانی ہمدردی اور سفارتی کردار جاری رکھیں گے۔
پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اسرائیلی حملہ قطر کی سلامتی کے خلاف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کا دورہ کیا اور امیر قطر سے ملاقات کی،پاکستان نے قطر کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،پاکستان قطرکے ثالثی کے کردارکی حمایت کرتاہے۔
ایشیا کپ :پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ بڑھ گئی
قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دوحہ پر حملوں کی مذمت کی ،سلامتی کونسل کے اراکین نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا۔بیان امریکا سمیت کونسل کے تمام 15 اراکین کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
