کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے نیپال کے وزیراعظم ملک سے فرار ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شرما اولی ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہو رہے ہیں جو ممکنہ طور پر فوجی ہیلی کاپٹر ہے۔
سرکاری طور پر مستعفی وزیراعظم کے ملک سے فرار ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔
پرتشدد مظاہرے ، نیپالی وزیراعظم بھی مستعفی ، پارلیمنٹ ہائوس اور صدر کی رہائشگاہ نذر آتش
مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مستعفی وزیراعظم کی درخواست پر فوج نے انھیں باہر جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا ، ویڈیو میں بظاہر دیکھا گیا کہ مستعفی وزیراعظم ملک سے نکلنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ نیپالی فوج نے وزراء کو بھی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان کے گھروں سے نکال کر فوجی بیرکوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔
نیپال، سوشل میڈیا پر عائد پابندی ہٹا دی گئی
واضح رہے نیپال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے بعد 2 روز سے جاری احتجاج میں 21 افراد ہلاک اور250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ کٹھمنڈو میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت ، وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ، بعض سرکاری رہائش گاہوں اور سپریم کورٹ کو نذر آتش کیا۔
Nepal PM Flees in Chopper, Likely Heading to Dubai Amid Gen-Z Protests #nepalprotest #protest #genz #genzprotest #kathmandu #KathmanduProtest #SocialMediaBan #nepalnewsupdate #nepalnewstoday #nepalnews #NepalBreakingNews #nepalupdate #nepal #NepalGenZProtest #KPSharmaOli pic.twitter.com/eKZ3ucZ448
— Northeast Live (@NELiveTV) September 9, 2025
