سرگودھا عید گاہ میں جلسے کی کوشش، نون لیگیوں پر مقدمہ


سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی درخواست پر مسلم لیگ نون کے 15 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پی ایچ اے عملے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ نون زبردستی عید گاہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے  اور پی ایچ اے عملے کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

پی ایچ اے عملے کی جانب سے مقدمہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں،  ڈپٹی میئر بلال خان، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی زاہد کمبوہ سمیت  دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عبدالرزاق ڈھلوں کا کہنا ہے کہ ہم مقدمات سے نہیں ڈرتے، جلسہ ہر حال میں عید گاہ میں ہی ہوگا  اور نون لیگ کے کارکن انتظامیہ کی  ہٹ دھرمی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

سرگودھا انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ نون کو جلسے کے لیے منڈی گراؤنڈ اور اسٹیڈیم کی جگہ مخصوص کی گئی ہے لیکن یہ زبردستی عید گاہ میں جلسے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون نے بدھ  11 جولائی کو شام چھ  بجے سرگودھا کے عید گاہ  گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس سے مرکزی رہنما حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں