واشنگٹن، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا کے خصوصی ایلچی برائے انسانی امداد اسٹیو وٹکوف آج غزہ کا دورہ کریں گے۔
کیرولین لیویٹ کے مطابق دورے کا مقصد جنگ زدہ علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لینا ہے، اسٹیو وٹکوف غزہ میں قائم خوراک کی تقسیم کے مراکز کا دورہ کریں گے۔
امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امدادی سرگرمیوں میں شامل بین الاقوامی اداروں اورمقامی عملے سے ملاقاتیں بھی کریں گے، دورہ امریکا کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے جاری انسانی امداد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس موقع پرخصوصی ایلچی مقامی صورتحال پررپورٹ بھی واشنگٹن بھجوائیں گے تاکہ مزید اقدامات کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔
