امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کا پہلا دورسویڈن میں اختتام پذیر ہو گیا۔
خبرایجنسیوں کے مطابق مذاکرات خوشگواراورتعمیری ماحول میں ہوئے، جن میں دونوں ممالک نے باہمی تجارت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ٹیرف اوربرآمدی ضوابط جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
غزہ میں غذائی قلت سے اموات ظلم ہے ، باراک اوباما
فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے اوراختلافی نکات پرعملی حل تلاش کرنے پراتفاق کیا ہے، مذاکرات کے آئندہ ادوار کی تاریخیں جلد طے کی جائیں گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان جاری معاشی کشیدگی کو کم کرنے کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل قریب میں دو طرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔
