کراچی: شارع فیصل پولیس نے پولیس وردیوں میں ناکے لگا کر وارداتیں کرنے والے غیر ملکی گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کراچی کے پوش علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال اورگلستان جوہرسمیت متعدد علاقوں میں ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کی خطرناک عمارتوں کو فوری خالی کرانے کا حکم
ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کرشہریوں کو روک کر لوٹ لیتے اورواردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاتے، تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ گینگ اسلام آباد سمیت دیگرشہروں میں بھی سرگرم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اورغیرملکیوں کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، گینگ کا ایک اہم رکن تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
