پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات 2 سے 3 دن میں نمایاں ہوں گے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سینئر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں چینی کی ایکس مل قیمت کے مؤثر نفاذ اور فوری فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت چینی کی ریٹیل قیمت پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی
اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔
بتایا گیا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔مارکیٹ میں چینی کی وافر اور مسلسل دستیابی کے لیے وزارت کے فعال اقدامات جاری ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری چینی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
