حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔
وزارت غذائی تحفظ کے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔
پشاور، لاہور اور کراچی میں چینی کے نرخ سامنے آ گئے
بیان میں کہا گیا کہ تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔
