امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کو سراہا ہے۔
ایک ملاقات کے دوران ٹرمپ نے حیرت اورخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،آپ اتنی خوبصورتی سے انگریزی بولتے ہیں یہ آپ نے کہاں سے سیکھی؟ جوزف بوکائی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا “میں نے لائبیریا میں سیکھی۔”
امریکی صدر کا برازیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے صدربوکائی کی زبان دانی کو “دلچسپ اور بہت خوبصورت انگریزی” قراردیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، تجارت اورافریقی ترقی پربھی گفتگوکی۔
سیاسی حلقوں نے اس دوستانہ تبادلے کومثبت سفارتی اشارہ قراردیا ہے لائبیریا کی انگریزی نوآبادیاتی ورثے کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔
