اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں بقا کی آخری امیدیں بھی ختم کی جا رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نےغزہ کی صورتِ حال پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ایندھن غزہ نہ پہنچایا گیا تواس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
بگ بیوٹی فل بل سے خوش ہوں، غزہ میں امن چاہتا ہوں، امریکی صدر
انہوں نے کہا کہ ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث نوزائیدہ بچوں کے لیے انکیوبیٹر بند ہو جائیں گے، ایمبولینسیں مریضوں تک نہیں پہنچ سکیں گی اور پانی کو صاف کرنا ممکن نہیں رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کوانسانی امداد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے مگررسائی میں رکاوٹیں بحران کومزید سنگین بنا رہی ہیں۔