کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ایک اور قیمتی جان ضائع ہو گئی، سپر ہائی وے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں برس مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 49 ہو چکی ہے، دوسری جانب شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 افراد گرفتار
یوسف پلازہ کے قریب شاہراہ پاکستان پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو، دوسرا فیڈرل بی ایریا میں جبکہ تیسرا نیوکراچی صنعتی ایریامیں پولیس مقابلوں میں تینوں ڈاکوئوں کوزخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔