دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کے لیے وائیڈ بال کے قانون میں تبدیلی کے لیے ٹرائل شروع کرنے جا رہی ہے۔
آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق اب وائیڈ کا تعین بیٹر کی گیند پھینکے جانے کے وقت موجودہ پوزیشن کو مدنظررکھ کرکیا جائے گا، چاہے بیٹربعد میں آف سائیڈ کی طرف چلا جائے۔
سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی
نیا معیارلیگ سائیڈ پروائیڈ قراردینے میں امپائرزکی مدد کرے گا اس مقصد کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا مارکرلائن کو پوپنگ کریز تک بڑھایا جائے گا تاکہ فیصلہ واضح ہو سکے۔
قانون میں یہ تبدیلی بیٹرزکے پوزیشن بدلنے سے وائیڈ گیندیں بڑھنے کے رجحان کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہے، جوبولرزکواضافی فائدہ دے گی۔