ہم نے پاکستان، بھارت، ایران، اسرائیل اورافریقہ میں جنگیں رکوا دیں، ٹرمپ

ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطرناک سطح پر پہنچ چکی تھی، دونوں جوہری طاقتیں ہیں اور ان کی ممکنہ جنگ دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اس جنگ کو ٹال دیا گیا جوخوشی کا باعث ہے، پاک بھارت کے لوگ بہترین ہیں وہ جنگ نہیں  تجارت اورترقی چاہتے ہیں، امریکی انتظامیہ کی کوششوں سے ایران میں جوہری ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ممکن ہوا۔

امریکی ثالثی میں روانڈا اور کانگو کا تاریخی امن معاہدہ

انہوں نے کہا کہ امریکی ایئرفورس نے 52 ہزار فٹ کی بلندی سے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ امریکی فوج نے نہایت مؤثراورکامیاب آپریشن سرانجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان، ایران اور اسرائیل اوراب روانڈا اور کانگو کے درمیان جاری جنگوں کو رکوا کردنیا کو مزید خونریزی سے بچایا۔

امریکی صدرنے کانگواورروانڈا کے درمیان 30 سالہ جنگ کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی ثالثی کی بڑی کامیابی ہے اوردنیا میں قیادت کے ذریعے امن قائم کرنے کی بہترین مثال ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں