ریاستی نظام میں باصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن کے افسران نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسر پاکستان آرمی کی فارمیشنز کے ساتھ منسلک رہے۔
افسران کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں فارمیشنز کیساتھ رہے، زیر تربیت افسروں نے تینوں افواج سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فلیڈ مارشل نے کہا کہ ریاستی نظام میں باصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے، دیانتداری، پیشہ وارانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلیٰ معیار پر پورا اتریں، قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، اداروں کے درمیان ہم آہنگی اسٹریٹجک اور ترقیاتی ترجیحات کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی کے تقاضوں میں افواج کے کردار پر روشنی ڈالی، شرکا کو پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے اسٹریٹجک ویژن اور آپریشنل تیاری کو جاننے کا موقع ملا، سیشن تعمیری مکالمے، مشترکہ ذمہ داری اور مستقل ترقی کیلئے اجتماعی عزم کا مظہر تھا۔ ملاقات کا مقصد سول اور عسکری قیادت میں ادارہ جاتی ہم آہنگی اور باہمی فہم کو گہرا کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں