انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے دی


انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں  بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔

انگلش ٹیم نے 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،بین ڈکٹ  نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149رنز کی شاندار اننگز کھیلی،جوئے روٹ 53 اور جیمی اسمتھ 44رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

آبادی میں تیزی سے اضافہ ہر پاکستانی خاندان کی خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہا، شیری رحمان

زیک کرالی نے 7 چوکوں کی مدد سے 65 اور بین اسٹوکس نے 33رنز بنائے،بھارت نے دوسری اننگز میں 364رنز بناکر انگلینڈ کو 371رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارتی بالرز ٹھاکر اور کرشنا نے 2،2 وکٹیں، جدیجہ نے  ایک وکٹ حاصل کی۔بین ڈکٹ کو دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں