مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک بڑی سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں اسرائیل نے بالآخر امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کردی۔
رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد خطے میں تناؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔
ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، امریکی صدر کا اعلان
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پرقطری وزیرِاعظم سے رابطہ کیا اورایران سے جنگ بندی پررضامند کرنے کی درخواست کی۔
قطری قیادت نے اہم سفارتی کردارادا کرتے ہوئے ایرانی حکام سے بات چیت کی اورچند گھنٹوں کے اندرتہران نے امریکی تجویز پرجنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کوایران کے ممکنہ جوابی حملے کا شدید اندیشہ تھا، جس کے باعث اس نے واشنگٹن سے فوری مداخلت کی درخواست کی۔