مینو ذرا ہٹ کے، قیدی صفدر کے لیے چکن، مٹن اور فروٹ


راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکو اڈیالہ جیل میں ہفتہ وار مینو سے  ہٹ کر چکن، مٹن اور فروٹ ملا کرے گا۔

جیل ذرائع  کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو جیل کی کٹیگری  بی الاٹ کی گئی ہے جسے ایگزیکٹو کلاس بھی کہا جاتا ہے، ان کے وارڈ میں ایئرکنڈیشنر اور فریج  بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کیپٹن صفدر کے طبی معائنہ کے بعد انہیں صحت مند قرار دے دیا گیا۔

احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد کیپٹن صفدر نے اتوار کو راولپنڈی میں گرفتاری کے لیے خود کو پیش کیا تھا، گرفتاری سے پہلے انہوں نے ایک ریلی سے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ان کی گرفتاری کی سخت مزاحمت کی تھی، تاہم پولیس کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

پیر کے روز انہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھیجنے کے احکامات صادر کر دیے۔


متعلقہ خبریں