پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی عرب ، عراق ، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کا ایران پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ فریقین سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں۔
ایران پر حملہ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی بنیاد ، جواب دینا ہو گا ، امریکی سینیٹرز
انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔