پاکستان سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دیکر ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرایا،مقررہ وقت تک میچ 3-3 گول سے برابر رہا،قومی ٹیم کی جانب سے افراز، سفیان خان اور محمد حماد الدین نے گول اسکور کیے۔
حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی لاگت 395 ارب سے کم کر کے 364 ارب روپے کر دی گئی
نیشنز ہاکی کپ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا، وزیراعظم نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کیخلاف فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کی ، انہوں نے فائنل میں رسائی پر قوم کو بھی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے۔
میری دعا ہے پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے ،امید ہے جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی
پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے فرانس کیخلاف سیمی فائنل میں فتح پر اظہار مسرت کیا ، انہوں نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ، رانا وحید اشرف اور دیگر کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کو سراہا۔