ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے دفاعی نظام “آئرن ڈوم” کو ہیک کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی میزائل اپنے ہی علاقوں پر گرنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئرن ڈوم میں تکنیکی مداخلت کے بعد دفاعی میزائلوں کا رخ پلٹ گیا، جس سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے۔
ایران کا اسرائیل پر بڑے پیمانے پرمیزائل حملہ،3 اسرائیلی ملازم ہلاک، تل ابیب وحیفہ میں تباہی
رائٹرز کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تل ابیب سے فائر کیے گئے میزائل فضاء میں بلند ہونے کے بعد واپس زمین کی طرف آتے ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
تاحال اسرائیلی حکام نے ان رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ درست ہے تو سیکیورٹی کے لیے خطرناک پیش رفت ہو سکتی ہے۔