عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 600 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہونے کے بعد 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہو گئی۔
سونا 1900 روپے سستا،فی تولہ 3 لاکھ 47 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے سے 3345 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونا 6 ہزار 100 روپے سستا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 61 ڈالر کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
