منی لانڈرنگ: آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف مقدمہ درج

زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج | Humnews.pk

اسلام آباد: سابق صدرپاکستان  آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور پرجعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  رقوم  دینےاور وصول کرنے والے تمام  اکاؤنٹ ہولڈرز کے خلاف بھی  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمہ کی تفتیش کے لیے پانامہ کی طرز پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جاسکتی ہے جو تحقیقات کرے گی۔

آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید اور ان کے صاحبزادے بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ ان پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔


متعلقہ خبریں