مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر خطبہ حج کے مختلف زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ادارہ امورحرمین کے سربراہ کے مطابق 35 زبانوں میں خطبہ حج کے ترجمے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے حاجیوں تک اس مقدس پیغام کو پہنچایا جا سکے۔
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے بند کر دیئے
ادارہ امورحرمین نے بتایا کہ میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج کو براہ راست نشرکیا جائے گا جس سے لاکھوں حاجی مستفید ہوں گے۔
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے جبکہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی امامت میں دیگرفریضہ ادا کئے جائیں گے۔
یہ انتظامات حج کے روحانی جذبے کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
