شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 7بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدہونےوالوں میں لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل،نائب صوبیدار کاشف رضا،لانس نائیک فیاقت علی ،سپاہی محمدحمید شامل ہیں۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی2 مختلف کارروائیاں ،فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگرد ہلاک
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز خوارج کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا۔
شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف قوم کے حوصلے مزید بلند کر رہی ہیں،سیکیورٹی فورسز کا ملک دشمن عناصر کیخلاف عزم غیر متزلزل ہے۔
