یومِ تکبیر کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کو پاکستان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور پرامن دفاع کی علامت قراردیا ہے۔
صدرآصف زرداری نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے جوہری صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کرکے ایک قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت حاصل کی، جس نے ملک کی علاقائی سالمیت کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
یومِ تکبیر پرمسلح افواج کا قوم کو خراجِ تحسین، دفاع وطن کے عزم کا اعادہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پرشہید ذوالفقاربھٹو اوراس کو تقویت دینے پر بینظیربھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے سائنسدانوں، انجینئرزاورسول وعسکری قیادت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب قوم نے دنیا کو باورکرایا کہ ہم اپنی آزادی اورخودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت امن کیلئے بنا ہے، جنگ نہیں چاہتے لیکن دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،شہداء، سائنسدانوں اورمحب وطن قیادت کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔