راولپنڈی: آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں۔
بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں۔ جبکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرتی ہیں۔ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے علاج معالجے سمیت سرکاری روابط بھی قائم ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کے ساتھ بھارتی میڈیا بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں پیش پیش ہے۔ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا دیتا ہے۔ اور دہشتگردانہ حملے کی خبر بھارتی ذرائع ابلاغ کے اکاؤنٹس سے جاری ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران دوطرفہ تجارت 10ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے اقدامات کر رہےہیں، وزیر اعظم
دہشتگردانہ حملے کی خبر کو بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اور بھارتی فوج نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔
دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا یہ رویہ علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ اور انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری فتنہ الہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے۔