مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے سقیاالحجاج منصوبے کا افتتاح

مکہ مکرمہ

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

حج سیزن 1446ء ہجری کے لیے عازمین کو پانی کی فراہمی کیلئے’سقیا الحجاج‘ منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔

ادارہ ’سقیا الما‘ کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ڈیرھ کروڑ  ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔

بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 665 تک پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں حرم’میقات‘ اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں