آندھی کے باعث خانپور ڈیم سے جڑواں شہروں کو پانی کی فراہمی متاثر

خانپور ڈیم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی کوخانپورڈیم سے پانی کی فراہمی شدید آندھی کے باعث متاثر ہوگئی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق تیزآندھی کے نتیجے میں سنگجانی واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی بجلی منقطع ہوگئی، جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی میں خلل پیدا ہوا۔

لاہور میں تیز آندھی سے لیسکو کے 161 میں سے 71 فیڈرز بحال

منیجنگ ڈائریکٹرواسا کا کہنا ہے کہ آندھی کے باعث بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے پول گرنے سے بجلی کی فراہمی رُک گئی ہے،پلانٹ کی سرگرمیاں وقتی طورپرمعطل ہوچکی ہیں،بحالی میں 4 سے 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے ذخائرکواحتیاط اورکفایت شعاری سے استعمال کریں تاکہ وقتی تعطل کے دوران مشکلات سے بچا جا سکے۔

بجلی کی بحالی کے فوری بعد واٹرسپلائی کا نظام معمول کے مطابق بحال کردیا جائیگا، واسا اورآئیسکوکی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اورمرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔


متعلقہ خبریں