امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری توانائی کے شعبے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ایک سلسلہ وار ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ان اقدامات کا مقصد جوہری صنعت کو فروغ دینا اوراسے عالمی سطح پر امریکہ کی طاقت کا مظہر بنانا ہے۔
آئی فونز کی امریکا میں فروخت پر 25 فیصد ٹیکس، ٹرمپ کا ایپل کو بڑا جھٹکا
جاری کیے گئے احکامات میں یورینیم کی کان کنی کو فروغ دینا، عوامی شعبے کی سائنسی تحقیق کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرنا اورنئے نیوکلیئرری ایکٹرزکی منظوری کے لیے ریگولیٹری مراحل کو آسان بنانا شامل ہے۔
صدر ٹرمپ نے ان احکامات کو “شاندار اقدامات” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آرڈرزامریکہ کواس صنعت میں ایک حقیقی عالمی طاقت میں تبدیل کردیں گے۔
ان اقدامات سے امریکہ کی توانائی خودکفالت اورجوہری تحفظات کے حوالے سے نئی سمت متعین ہوسکتی ہے، جو ملکی سلامتی اوراقتصادی ترقی دونوں کے لیے اہم ہے۔
