چین ہمیں پسند کرتا ہے، ہم بھی انہیں پسند کرتے ہیں: ٹرمپ

ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، “چین ہمیں پسند کرتا ہے اور ہم بھی انہیں پسند کرتے ہیں”۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور قطر جیسے اہم شراکت داروں کو سابق امریکی حکومت نے تنہا چھوڑ دیا تھا، جس کا نقصان امریکا کوعالمی سطح پرہوا۔

ایران سے جوہری معاہدہ طے پانا آسان نہیں ہوگا: امریکی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے اپنے حالیہ دورے سے وہ 5 کھرب ایک ارب ڈالر کے معاہدے اورسرمایہ کاری لے کر واپس آئے ہیں جوامریکی تاریخ کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرانکی جگہ امریکا کا کوئی اوررہنما ہوتا توملک کو فائدہ نہیں بلکہ مزید نقصان پہنچتا،سابق  دورحکومت میں امریکا کوروزانہ اربوں ڈالرکا اقتصادی نقصان برداشت کرنا پڑتا تھا۔

اگر ایوان بالا اس میں چند ترامیم کرتا ہے تووہ قابل قبول ہونگی، روس پرممکنہ پابندیوں کے بارے میں سوال پران کا کہنا تھا کہ “یہ فیصلہ وقت آنے پرکیا جائیگا، فی الحال کسی بات کا پیشگی اعلان نہیں کیا جا سکتا۔”


ٹیگز :
متعلقہ خبریں