رافیل جہازوں کا حشر دیکھ کر وکرانت میدان جنگ سے بھاگ نکلا،وزیراعظم


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رافیل جہازوں کا حشر دیکھ کر وکرانت میدان جنگ سے بھاگا،ہماری شاکس نے بھارتی وہیل کو مار بھگایا،اس امتحان کے دوران ہماری بندرگاہیں مکمل طور پر فعال رہیں،کراچی اوربن قاسم پر تجارتی جہاز بلا تعطل آتے جاتے رہے،بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئی تھیں۔

امریکا نے بھارتی ٹریول ایجنٹس اور ٹریول ایجنسیوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا دورہ کیا،آرمی چیف ،نیول چیف اور ایئر چیف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ،اس موقع پر پاک بحریہ کےافسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کیساتھ کھڑی تھی اور کھڑی ہے،بری فوج ،فضائی اور بحری فوج کے درمیان ایک چولی دامن کا ساتھ تھا ہے اور رہےگا،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

پاک فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے،ہماری فضائی فوج نے دشمن کے ٹھکانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نشانہ بنایا،ہمارے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ قیامت تک یاد رکھے گا،ہماری پاک بحریہ بھی بالکل تیار تھی۔

انہوں نے مزید کہا دشمن پاک بحریہ کی تیاری دیکھ کر مزید رسوا ہونے کیلئےتیار نہیں تھا،1965میں جو معرکہ ہواتھا وہ آپ نے دشمن کو سبق سکھایا تھا،اسی تیاری کے ساتھ آپ اس مرتبہ بھی تیار تھے،ہماری بحری فوج کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں پڑی۔

ملک بھر میں مہنگی گیس اورمہنگی ہونے کا امکان

یہ تاریخ کا قابل فخر واقعہ ہے جس نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا،پی این ایس مہران کے شہید لیفٹیننٹ یاسر کو سلام پیش کرتا ہوں،شہید لیفٹیننٹ یاسر نے جان کی پروا کئے بغیر اپنی جان کی قربانی دی،شہید لیفٹیننٹ یاسر نے بحری اثاثوں کے اوپر آنچ آنے نہیں دی۔

یہ تما م غازی اور شہد ا پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،ہم شہدا،غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارت کی حالیہ ناکام مہم جوئی میں دنیا نے پھر دیکھ لیا کہ ہماری بحریہ تیارتھی،بھارت کا فخریہ ایئر کرافٹ کیریئر وکرانت قریب آنے کی جرات نہ کرسکا۔

پوری قوم کو یقین تھا بھارت نے بحری جارحیت کی تو اس کو آپ سبق سکھائیں گے،بہادر افواج پاکستان کی اس کامیابی پر ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار رہیں گے۔

وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نے 15 برسوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے،میں نیول چیف اور آپ کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں،دشمن خود اس بات کااعتراف کرتا ہے پاک نیوی نے بحریہ عرب میں طاقت کا توازن بدل کررکھ دیا۔

ہم ایک امن پسند قوم ہیں،تمام مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں،ہم پر جنگ دوبارہ مسلط کی گئی تو دشمن ہمیں ہمیشہ تیار پائے گا،ہم جارحانہ عزائم نہیں رکھتے لیکن وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔

موٹر سائیکلز کی فروخت میں 33.15 فیصد اضافہ

آرمی چیف،ایئر چیف ،نیول چیف اور پورے پاکستان کے افسروں اورجوانوں کا شکریہ اداکرتا ہوں،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر تمام برادراور دوست ممالک کا بھی شکریہ اداکرنا چاہتاہوں۔

اپنے دیرینہ دوست چین کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،چین نےہر برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،چین آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نے جنگ روکی،انہوں نے ایک اچھے خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا،امریکی صدر نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھی مخلصانہ کردارادا کرنا چاہتا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں