صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں دشمن کو بھرپور جواب قومی یکجہتی کا ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گوجرانولا چھاؤنی کا دورہ کیا، صدر مملکت کی آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے “معرکۂ حق” کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، قومی یک جہتی کا دو ٹوک پیغام دیا۔
صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے بلند حوصلے کو سراہا اور آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔